آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا سفر جاری ہے ، انوار ملک

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) آزادکشمیر میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی، عوامی فلاح کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، جماعت میں تقسیم کی خبریں بے بنیاد ہیں، راجہ محمد فاروق حیدر خان کو مرکزی قیادت اور آزادکشمیر کابینہ کا مکمل اعتماد حاصل ہے، موجودہ حکومت کی مثالی کارکردگی سے خائف مخالفین سازشوں میں مصروف ہیں، جماعت کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دینے والے کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو کسی بھی سازش کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انوارملک ن لیگ آزادکشمیربرطانیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نےمزیدکہاکہ برطانیہ میں زیر علاج قائد عوام میاں محمد نواز شریف تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں اور بہت جلد وہ مکمل صحت یاب ہوکر اپنے عوام کے درمیان ہوں گے۔پاکستان کے عوام کی دعائیں اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہیں، اور وہ بے چینی سے ان کی آمدہ کا انتظارکررہے ہیں ۔انوار ملک نے مزید کہاکہ ہم نے پہلے بھی عام کارکن کی حیثیت سے جماعت کے لیے خدمات سرانجام دیں اور آئندہ بھی بغیر کسی لالچ کے جماعت کے لیے کام کرینگے،اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور آزاد کابینہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردارا داکرتے رہیں گے۔

یورپ سے سے مزید