• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل پر بچہ نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹرز تک پہنچ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعے کونیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی پریکٹس کے دوران سیکورٹی کے انتظامات اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے، جب پریکٹس کے لیے آنے والے پشاور زلمی میں شامل اسٹار کرکٹرز کو دیکھنے کے لیےموٹرسائیکل پرسوار بچہ اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گیا، دل چسپ بات یہ ہے کہ ٹیسٹ آل راؤنڈر شعیب ملک موٹر سائیکل سوار بچے سے لفٹ لے کر پریکٹس ایریا پہنچے تھے۔ شعیب ملک کا کہنا تھاکہ میں بچے کو موٹر سائیکل نہ چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی خواہش پرسیلفی بنوائی۔ دوسری جانب موٹر سائیکل سوار بچے کا کہنا تھا کہ کہ شعیب ملک نے مجھے اشارہ دے کر روکا اور مجھ سے لفٹ مانگی،میں نے قومی اسٹار جان کر ان کو لفٹ دے کر پریکٹس ایریا میں پہنچادیا۔

تازہ ترین