• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہمت کرکے فضل الرحمٰن کیخلاف آرٹیکل 6 لگائیں، بیٹے کا چیلنج

عمران خان ہمت کرکے فضل الرحمٰن کیخلاف آرٹیکل 6 لگائیں، بیٹے کا چیلنج


اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کے مولانا فضل الرحمن کیخلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ کے حوالے سے بیان پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی ورکرز اور سیاسی قیادت کیخلاف غداری کے مقدمے کس طرح بنائے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے مقدمات کیے گئے تو یہ حکومت کا چھوٹا پن ہو گا، کیا حکومت سیاسی قیادت کوغداری کی مد میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی؟عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آرٹیکل چھ کا مقدمہ پرامن دھرنے والوں پر نہیں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں پر ہونا چاہیے، عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں اب کیسے بیانات دے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے کہاکہ وزیراعظم نے بیان دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،وزیراعظم ہمت کرکے فضل الرحمٰن کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کر کے دیکھائیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسے مقدمات کیے گئے تو یہ حکومت کا چھوٹا پن ہو گا۔

 مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں، اب کیسے بیانات دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا۔

 مولانا فضل الرحمان نے 10،12 دن کا دھرنا دیا جو پْرامن تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں،احسان اللہ احسان اور رائو انوار کھلے پھر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاسی قیادت کو قید کیا جا رہا ہے، حکومت کی صفوں میں سارے لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین