• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ملازمین انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں،ایف بی آر

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ، تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے تمام وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت کی ہےکہ وہ اپنے تنخواہ دار ملازمین کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکو یقینی بنائیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائےگی ، ایف بی آرنے اعلیٰ عدلیہ سے بھی درخواست کی کہ معزز جج صاحبان اور افسران ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکو یقینی بنائیں ،ایف بی آر کے مطابق سرکاری محکموں کے ایسے 50فیصد قابل ٹیکس آمدن والے ملازمین ہیں جو ٹیکس نظام میں نہیں اور ٹیکس گوشوارےجمع نہیں کراتے ، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نےتمام وفاقی سیکرٹریز سےکہاہےکہ ان کے محکموں کے ملازمین کے انکم ٹیکس گوشواروں کو یقینی بنایا جائے ، ٹیکس سال 2019کے لیے وفاقی حکومت کے 27470تنخواہ دار ملازمین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے اور 35238ملازمین نے رواں برس کےلیے ٹیکس گوشوارے ابھی تک جمع نہیں کرائے ہیں ، ایف بی آر نے مختلف شعبوں کے بہت زیادہ آمدن والے 12افراد کے خلاف کارروائی شروع کی ہے جو کبھی ٹیکس نظام میں رجسٹرڈ نہیں ہوئے، ایف بی آر ان افراد کے خلاف سخت اقدامات کر کے دوسرے نان فائلرز کے لیے مثال قائم کرنا چاہتاہے۔
تازہ ترین