• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی طریقے سے کی گئی شادی انگریزی قانون کے دائرے میں نہیں آتی،برطانوی عدالت

کراچی(نیوزڈیسک)برطانوی اپیل عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ اسلامی طریقے سے کی گئی شادیاں انگریزی قانون کے دائرے میں نہیں آتی،عدالت کا کہنا تھاکہ ہزاروں مسلمان خواتین کو ایسی شادی کے بعد طلاق کیلئے عدالت آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔جمعے کو دیئے گئے ایک فیصلے میں ہائی کورٹ نے کہا کہ اسلامی طریقے سے شادی جسے نکاح کہا جاتا ہے وہ انگریزی قانون کے دائرے میں نہیں آتی۔اپیل کورٹ کا کہنا تھا کہ نکاح سے کی گئی شادی قانونی طور پر شادی نہیں ہے۔
تازہ ترین