• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کےسرکاری دفتر میں فائرنگ، رابطہ کمیٹی کی مذمت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سرکاری دفاتر میں تشدد اور فائرنگ کے واقع پر سخت ترین الفاظ میں اظہارمذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکمراں جماعت قبضہ مافیا اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا فوری بند کرے ، ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پلاٹوں کی نیلامی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے طاقت کے زور پر پلاٹوں کی نیلامی کو روکنے اور من مانے طریقے سے ہتھیانے کیلئے کی جانے والی دہشت گردی افسران سے بدتمیز ی جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین