• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری: ترکی کے قدآورصدر طیب اردوان کا شاندار خطاب

اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)جمعۃ المبارک کو پارلیمنٹ کی رونقیں دن بھر عروج پر رہیں، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جس سے ترکی کے قدآور صدر رجب طیب اردوان نے شاندار خطاب کیا اور موجودہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت اور حزب اختلاف ایک ساتھ جوش و خروش سے ڈیسک بجاتے دکھائی دی، ایسی یکجہتی جس کی محض تمنا ہی کی جا سکتی ہے کہ داخلی امور میں کبھی رونما ہو جائے۔ مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوا تو نماز جمعہ کے بعد پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ان دونوں میں ماحول حد درجہ مکدر تھا اس کا سبب وزیراعظم عمران خان کی گفتگو تھی جو انہوں نے وقفے میں کر ڈالی تھی۔

تازہ ترین