لاہور (وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس آف پاکستان آج سائبر قوانین کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کریں گے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام سائبر قوانین کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کل ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔سیمینار میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ بھی شرکت کریں گے اور سائبر قوانین کے موضوع پر خطاب بھی کریں گے۔ ملکی و بین الاقوامی سائبر لاء ماہرین بھی سیمینار میں خطاب کریں گے۔