• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ کے اختتامی میچز کاگرینڈ میلہ لاہور میں سجے گا،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ کے اختتامی میچز کا گرینڈ میلہ لاہور میں سجے گا، کمشنر لاہورنے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ 2020 انتظامات کو مزید جامع اور فول پروف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچز کو دیکھنے کے لیے انٹر نیشنل کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو مرکزی کنٹرول رومز اور دو عارضی ہسپتال قائم ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مختص راستوں کے علاوہ اسٹیڈیم کے اندر کسی کو بھی داخلہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اجلاس میں فائنل اور سیمی فائنل میچز کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ازسر نو چیک کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ کبڈی فائنل کے مہمان خصوصی کی آج تصدیق ہو گی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے کہا کہ سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے روٹس کا سکیورٹی آڈٹ دوبارہ کرایا جائیگا۔کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی زیر صدارت کبڈی ورلڈ کپ2020 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔
تازہ ترین