• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر اردوان کی حمایت پر بھارت چراغ پا

ترک صدر رجب طیب اردوان کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر بھارت چراغ پا ہوگیا۔

بھارت نے ترکی سے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

بیانیہ میں یہ کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترک صدر کے تمام حوالہ جات کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کی حمایت حوصلہ افزا ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترک قیادت بھارت کےداخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور درست حقائق کی صحیح تفہیم پیدا کرے۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے اپنے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ترکی کے لیے وہی ہے جو پاکستان کے لیے ہے۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدام سے کشمیری بھائیوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوا ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں ترکی نے اپنا بھرپور موقف اپنایا ہے۔

تازہ ترین