• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی

ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی


ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کردی۔

رجب طیب اردوان نےاپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر 72 سال سے حل کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

اردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجود 80لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ محفوظ مستقبل کے لیے مسئلہ کشمیر کاجنگ کے بجائےمذاکرات سےحل لازمی ہوگیا۔

ترکی نے ہر معاملے میں خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیویارک میں ملاقات کی تھی، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین