• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہناز انصاری کے قتل کا سن کر صدمے میں ہوں، بلاول بھٹو زرداری

شہناز انصاری کے قتل کا سن کر صدمے میں ہوں، بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی اور پی پی رہنما شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر سن کر صدمے میں ہوں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ان کے قاتلوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

 واضح رہے کہ نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی رکن شہناز انصاری مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر امان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زخمی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم پی اے شہناز انصاری پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین