• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد پہنچ گئے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد پہنچ گئے


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا، وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے، افغان مہاجرین کانفرنس میں افغان، ایران کے وفود اور یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی شریک ہوں گے۔

پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹے بِلیٹی بھی جائیں گے، وہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی پیس کیپرز سے ملیں گے اور اس حوالے سے ایک تصویری نمائش بھی دیکھیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 18 فروری کو لاہور اور گردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے، معزز مہمان تاریخی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی سیر کریں گے۔ لاہور میں اسکول کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائیں گے اور  لاہور میں انٹر فیتھ لیڈرز سے ملیں گے۔

تازہ ترین