سکھر (بیورو رپورٹ) سول اسپتال سکھر میں طبی سہولتوں کے فقدان کیخلاف لوگ سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے، مختلف علاقوں کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی۔ مظاہر ے میں شامل قدرت اللہ، نعیم ود یگر نے الزام عائد کیا کہ سول اسپتال سکھر میں مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کی کمی ہے، مریضوں کو ادویات بھی نجی میڈیکل اسٹورز سے لینا پڑ رہی ہے، جو کہ اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر سول اسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔