• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے شہید مقبول بٹ کو گرفتار کرکے تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ فروری مقبوضہ کشمیر کے پہلے شہید مقبول بٹ کی ہمیشہ یاد تازہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ نے اپنے خون سے تحریر کرکے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے‘ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں‘ مقبول بٹ کو مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے اور دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی حقیقت بیان کرنے پر ظالم بھارت نے ان کو گرفتار کرکے تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی‘ بزدل بھارت نے شہید مقبول بٹ کی لاش کو ورثاءکے حوالے کرنے کے بجائے تہاڑ جیل میں ہی دفن کردیا‘ بھارت سمجھتا تھا کہ اس نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو مقبول بٹ کے ساتھ ہی تہاڑ جیل میں دفن کردیا ہے مگر شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا‘ مقبول بٹ نے جو کہ کشمیریوں کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی اور آج وہ دنیا کے کونے کونے میں پہنچ چکی ہے‘ آج بھارت اپنے ہی دام میں پھنس چکا ہے اور ان شاءاللہ بھارت کا اختتام اس کے ٹکڑوں پر اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر ہوگا۔
تازہ ترین