کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ مجھے کپتانی کا تجربہ بھی حاصل ہوا ۔ پی ایس ایل میں ایک بڑی ٹیم کی قیادت کرنا اہم چیلنج ہے۔ مجھ پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، رواں برس ڈومیسٹک سیزن میرے لیے بہت مختلف رہا ہے،اس دوران کپتانی کا تجربہ حاصل ہوا ہے تاہم پی ایس ایل ٹیم کی کپتانی کرنا چیلنج ہے۔ اس دوران مجھے فیلڈ میں شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار سینئرزکا تعاون بھی حاصل ہوگا جب کہ ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور بولنگ کوچ مشتاق احمد سے بھی بہت رہنمائی مل رہی ہے۔ اس لیے یہ تاثر درست نہیں کہ مجھ پر کپتانی کا کوئی اضافی پریشر ہوگا۔ ہماری سائیڈ بہت زبردست اور کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔ وہ خود پر صرف ٹیسٹ کرکٹر ہونے کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتے۔منوانا چا ہتا ہوں کہ ٹیسٹ کی طرح محدود اوورز میں بھی اچھی کارکردگی دکھاوں۔یہ نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے صرف ٹیسٹ کرکٹر ہی تصور کریں۔ہفتے کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ وہ خود پر صرف ٹیسٹ کھلاڑی ہونے کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتے، دوسرے کرکٹرز کی طرح ہماری بھی خواہش ہے کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی بناوں۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ اس سال میرا ڈومیسٹک سیزن بہت مختلف رہا ہے۔ اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان میں تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں کیونکہ تماشائیوں کی سپورٹ کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔شان مسعود نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، ہوم کراؤڈ کی سپورٹ کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوتی ہے اس لیے اپنے میدان پر کھیلنے کے لیے بے چین ہیں۔