• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈ کپ فائنل پاک ،بھارت ٹاکرا، آج ”جیوسوپر“ سے براہ راست دیکھیں

کبڈی ورلڈ کپ فائنل پاک ،بھارت ٹاکرا، آج ”جیوسوپر“ سے براہ راست دیکھیں  


کراچی (جنگ نیوز) کبڈی ورلڈ کپ 2020ءکا فائنل میچ اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 42 اور 32 کے اسکور سے مات دی ، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹ سے ہرا دیا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کی شام 7 بجے ہوگا۔ ٹائٹل میچ اور تیسری پوزیشن کا مقابلہ پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین