راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے انہیں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات دکھائے اور تفصیلی بریفنگ دی ۔ چیف جسٹس نے یونیورسٹی میں مختصر عرصہ میں ہونے والی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا اورعملے کی تعریف کی۔پروفیسر محمد خرم، پروفیسر شگفتہ سیال، ڈاکٹر اسلم چوہدری نے بھی چیف جسٹس کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اڑھائی سال کے عرصہ میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ایک ماڈل کے طور پر سامنے آئی ہے۔