راولپنڈی(نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصو بہ محض ٹریفک کے مسئلے کا حل نہیں ایک نئے راولپنڈی شہر کی بنیاد بھی ہو گا۔ 64 کلو میٹر لمبائی کی اس روڈ کو مکمل کر نے کیلئے ہم نے دو سال کا ٹارگٹ طے کیا ہے۔ انہوں نے کنسلٹنس کو ہدا یت کی کہ رنگ روڈ کو موٹر وے سے لنک ضروری ہو نا چا ہئے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنر آفس را ولپنڈی میں رنگ روڈ سے متعلق منعقدہ ہفتہ وار جا ئزہ اجلا س کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنا نے کے لئے ذرائع مواصلات پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے۔