• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے اشتراک سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل سانگ ریلیز

کراچی (جنگ نیوز) جنگ گروپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اشتراک سے پی ایس ایل کے رواں سیزن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل سانگ ریلیز کردیا گیا ہے۔ شائقین یہ سریلا گیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور جنگ گروپ کی ویب سائٹ، فیس بک اور ٹوئٹر فیڈ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان کے پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے بھی اس گیت کو نشر کیا جارہا ہے۔ اس گانے میں پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے یادگار لمحات اور موجودہ سیزن کے چند اسٹار کرکٹرز بھی شامل کیا گیا ہے۔ جنگ گروپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اشتراک سے تیار کئے گئے گانے کو ذیشان محبوب نے تحریر کیا ہے اور اس کی موسیقی نمیر عادل نے ترتیب دی ہے۔ گیت میں ای ٹی اور لکی علی نے گلوکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور سنی نے ساؤنڈ مکسنگ کی ہے۔
تازہ ترین