• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MCC ٹیم بھی پاک بھارت کبڈی فائنل دیکھے گی

کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان کے دورے پر آئی ایم سی سی کی ٹیم نے فائنل ٹاکرا دیکھنے کی خواہش ظاہر کر دی، کمار سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کبڈی فائنل دیکھے گی۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق MCC کی مہمان ٹیم نے بھی کبڈی فائنل دیکھنے کے لئے کہا ہے، ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں میچ دیکھنے جائے گی۔

پاک بھارت کبڈی کا فائنل میچ آج شام پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے صبح سے ہی تیاری شروع کی ہوئی ہے اور دن کا آغاز تگڑے ناشتے سے کیا ہے۔

کھلاڑیوں نے پائے، چنے، نہاری، قیمہ، نان، پوریاں، پراٹھے، لسی، چائے، سب پر ہی دھاوا بول دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میدان میں جیت کے لیے اُتریں گے۔

کبڈی ورلڈ کپ میں پاک بھارت کا فائنل ٹاکرا جیو سوپر پر شام 7 بجے براہ راست دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین