• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، یو این سیکریٹری جنرل

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، یو این سیکریٹری جنرل


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے مکمل احترام کی ضرورت ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی 2 رپورٹس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال واضح کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے اور میں اس کا حامی ہوں، جس کی معاونت کے لیے ایک سے زائد بار پیشکش کرچکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدہ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان موثر ڈائیلاگ سے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، پانی کو تنازع کا سبب بننے کے بجائے امن کا ذریعہ ہونا چاہیے۔

تازہ ترین