• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الحق کی کمی کبھی پوری نہ ہو سکے گی، زاہد اقبال

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق پی ٹی آئی کے بانی رہنما اور بڑے زیرک لیڈر تھے ان کی کمی کبھی پوری نہ ہو سکے گی۔

یہ بات ممتاز کشمیری راہنما زاہد اقبال ہاشمی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا مرحوم نعیم الحق نے جس طرح دلیری سے سیاست میں حصہ لیا، بالکل اسی طرح کینسر سے مقابلہ کیا۔

عمران خان کے دست راست نعیم الحق کا خلا پر ہونا بہت مشکل ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موحوم کی بڑی کاوشیں اور پروگرام تھے ان کی ہمیشہ خواہش ہوتی تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انکا جائز مقام دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔

تازہ ترین