• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے کراچی میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ مقابلوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات مکمل کرلیئے ہیں،جس کے تحت سیوریج مسائل کا خاتمہ اورپانی کی لائنوں سے لیکیجز بند کردیئے گئے، ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان کی ہدایت پر شہر خصوصاًشاہراہ فیصل،کارساز ،کے ڈی اے اسکیم ون ،نیوٹاؤن، چاندنی چوک، ڈالمیا،اسٹیڈیم روڈ ،سوک سینٹر ،گلشن اقبال بلاک 14 اردو سائنس کالج ،نیپا سمیت دیگر علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے نظام پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے جبکہ ان علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی لائنوں میں موجود لیکیجز کا خاتمہ کردیا گیا ہے، واٹربورڈکے شارع فیصل پر واقع مرکزی کمپلینٹ سیل کو ایمرجنسی سینٹر کا درجہ دیدیا گیا ہے، مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ افسران وانجینئرز مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے اور شکایات کا فوری ازالہ کریں گے، ایم ڈی واٹربورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

تازہ ترین