• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو گلوکارہ گل پنارا اورخماریاں بینڈ نے مانچسٹر میں لوگوں کومسحور کردیا

مانچسٹر (تنویر کھٹانہ) پشتو گلوکارہ گل پنارا اورخماریاں بینڈ نے گزشتہ روز مانچسٹر میں ایک کنسرٹ کے دوران افغانی اورپاکستانی مداحوں کو مسحور کردیا۔ برطانیہ میں گل پنارا کا پہلا کنسرٹ تھا، جس میں افغانستان اور پاکستان کے موسیقی کے ہزاروں مداحوں نے شدید خراب موسم کے باوجود شرکت کی اور انھوں نے پنارا کی جانب سے سنائے جانے والے گیت مان امیداح ایم، اوریار خبر پر دل کی گہرائیوں سے داد دی، کنسرٹ سے قبل جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے گل پنارا نے بتایا کہ یہ میرا برطانیہ کا پہلا دورہ ہے، گزشتہ رات برمنگھم میں اپنی پرفارمنس سے مجھے بہت لطف آیا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے لوگ بہت زندہ دل ہیں، وہ موسیقی کی تال پر رقص کرتے ہیں، جس سے پرفارمر کی ہمت افزائی ہوتی ہے۔

تازہ ترین