کراچی(نیوزڈیسک) کیا کورونا وائرس کی شروعات چین کی سرکاری لیبارٹری میں ہوئی؟ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس موذی مرض کا آغاز ووہان کی ایک مچھلی مارکیٹ سے 300 گز فاصلے پر واقع ایک تحقیقی ادارے میں ہوا۔
بیجنگ کے زیراہتمام سائوتھ چائنا یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات ووہان کی ایک لیبارٹری سے ہوئی جہاں چمگادڑوں اور جانوروں کو ہونے والی سانس کی بیماریوں پر تحقیقات کی جارہی تھی۔
چمگادڑوں نے ایک محقق پر حملہ کیا اور چمگادڑ کا خون اس کی جلد پر لگ گیا۔ اس کے علاوہ مقامی آبادی چمگادڑوں کو غذا کے طور پر بھی استعمال کرتی تھی۔ سائنس دانوں نے اسی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات مذکورہ لیبارٹی سے ہوئی۔