کوئٹہ(آن لائن) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پشتون قوم موجودہ حالات میں متحد ہوجائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے وسائل پر قبضہ کی جرات نہیں کرسکتی، پاکستان چلانے کیلئے تیار ہیں لیکن پشتونوں کو ان کے حقوق اور وسائل پر اختیاردینا ہوگا۔پشتونوں کو دہشتگردسمجھنے والے انگریزوں کے غلام تھے،ہماری جدوجہدنے سامراج کوبھاگنے پرمجبورکیا،پشتونوں نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دی ہیں، امریکہ، روس اور اسلامی ممالک افغانستان کی تباہ حالی پر توجہ دیکر ان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کریں۔ ہم امریکہ ،روس،پنجاب سے خیرات نہیں مانگتے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔