• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر گھانا کی مزید افریقی ممالک کو کامسیٹس میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) گھانا کے صدر اور کامسیٹس (جنوب میں پائیدار ترقی کیلئے قائم سائنس برائے ٹیکنالوجی کمیشن) کے چیئرمین نانا اڈوڈا نکوا اکوفو اڈو نے افریقہ کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے اطلاق کیلئے کمیشن کے کام کو سراہتے ہوئے مزید افریقی ممالک کو کامسیٹس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ اجلاس میں نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری، گیمبیا کے نائب صدر اساطو ٹورے، یوگنڈا کے وزیر سائنس وانوویشن ڈاکٹر ایلیوڈا تمو سیگے بھی شریک تھے۔ جمہوریہ لوورے کاسٹ کے صدر کے وزیر اور سیکرٹری جنرل پیٹرک ایچی، زمباوے کے صدر دفتر سے وابستہ ڈپٹی چیف سیکرٹری، گھانا اور نائیجیریا کے وزیر خارجہ اوردیگر بھی موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے کمیشن بہترین پلیٹ فارم ہے۔ افریقی ممالک بھی کامسیٹس کی رکنیت لیں۔
تازہ ترین