• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،لیاقت بلوچ

ملتا ن(سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر سیاسی کمیٹی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔20فروری سے جماعت اسلامی بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، بد امنی، کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک چلائے گی۔ کارکنان گھر گھر، دکان دکان جا کرجماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے اور عوام کو منظم کریں گے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ترک صدر طیب اردگان نے کشمیر کو اپنا اور ترک عوام کا مسئلہ قرار دے کر پاکستانی قوم اور کشمیریوں کے دل جیت لئے ہم اُمت مسلمہ کی نمائندگی پر ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، کی صدارت میں صوبائی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے بھی خطاب کیا جبکہ خورشید خان کانجو،چودھری اصغر علی گجر،سید ذیشان اختر،ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،عارف خان جروار،رانا عمر دراز فاروقی،کنور محمد صدیق،فیاض اسلم اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ائندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔
تازہ ترین