• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ میں دن دیہاڑے گھرسے 24لاکھ روپے چوری

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کی حدود رام کشن میں چوروں نے دن دیہاڑے گھر سے 24 لاکھ روپے چوری کر لئے ۔فولاد ولد ظریف اللہ سکنہ رام کشن نے تھانہ خزانہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ مویشیوں کے لئے چارہ لینے گیاتھا جبکہ اس کی بیوی ڈاکٹر کے پاس گئی تھی اس دورا ن نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر کمرے میں پڑے صندوق سے 24لاکھ روپے چوری کر لئے اورفرار ہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین