• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کو حکمرانوں نے یکسر بھلا دیا ہے بڑی بڑی باتیں کرنے والے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے طرح طرح کے بہانے تلاش کررہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیا جب لاکھوں کی تنخواہیں لینے والوں کا گزارا نہیں ہوتا تو جھونپڑیوں میں رہنےوالوں کاکیا بنے گا میر چنگیز جمالی نے کہا کہ ملک کی معیشت تاریخ میں پہلی مرتبہ انتہائی خراب ہوئی ہے جسے سنبھالنانااہل حکومت کے بس میں نہیں حکمران صرف اپنی ناکامی تسلیم کرکے اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں مگر عوام باشعور ہیں وہ خود ایسے عناصر کا محاسبہ کریں گے جو انہیں بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے جس نے ملک کو آئین دیا اور آئین پر مکمل پاسداری کیلئے اس کے قائدین جدوجہد کررہے ہیں آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا ۔
تازہ ترین