• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کرکٹ بحالی کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے، شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خوشی کی بات ہے اس بار پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہو رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ لاہوریوں سے اس سیزن میں بہت سپورٹ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ یہ میرا تیسرا سال ہے،ہم فیملی کی طرح رہ رہے ہیں،قلندرز کی مینجمنٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ فٹنس اور مہارت کو بہتر بنانے پر بہت کام کیا ہے، پی ایس ایل میں ‏غیر ملکی کرکٹرز سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملےگا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ سے درخواست ہے کہ وہ گراونڈ میں آئیں اور میچوں سے لطف اندوز ہوں۔

تازہ ترین