وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے صحافی عزیز میمن کےقتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عزیزمیمن نےقتل سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزامات لگائے تھے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی ایجنسی کوصحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کرنی چاہیے۔