• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات سندھ کی صحافیوں کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے صحافیوں کے مسائل جلد حل کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی وزیراعطلاعات کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں کے مظاہرے سے خطاب کیا۔

وزیر اطلاعات نے صحافی عزیز میمن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عزیز میمن کے قتل کی عدالتی تحقیقات کے لیے بھی تیار ہیں، کسی سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، واقعے میں جس کی کوتاہی ہوگی اس کےخلاف کارروائی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ آئی جی سندھ تبدیل ہونا چاہیے، ایسے واقعات ہوجاتے ہیں، ان کو آئی جی کے ایشو سے نہ ملایا جائے۔

تازہ ترین