• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی نے علی زیدی کا بیان غیر ذمے دارانہ قرار دیدیا

سعید غنی نے علی زیدی کا بیان غیر ذمے دارانہ قرار دیدیا


صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کیماڑی میں مبینہ گیس کے اخراج پر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ رات مبینہ زہریلی گیس پھیلنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے، علاقے میں اب بھی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے کوئی کیمپ لگا نہ ہی آگاہی دی گئی، اب بھی لوگ گیس سے متاثر ہورہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ علی زیدی کا یہ بیان کہ زہریلی گیس کے اخراج کا کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا ایشو نہیں، انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک انکوائری مکمل نہ ہوجائے تو حتمی طور پر کسی امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں سے ہلاک ہونیوالوں کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کی ہے، نیوی کے ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

پروگرام میں انہوں نے اعتراف کیا کہ صوبے میں پولیس اور حکومت کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔

شہناز انصاری قتل سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، جس کا ہمیں بھی صدمہ ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ شہناز انصاری کا قتل کسی نے راہ چلتے نہیں کیا، یہ خاندانی مسئلہ تھا، کیس میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں جبکہ مرکزی ملزم بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔

تازہ ترین