• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس اور حکومت کے درمیان رابطے کا فقدان ہے،سعید غنی

 سعید غنی کی  جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان ‘میں گفتگو


صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولیس اور حکومت کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہناز انصاری کا ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو لکھا گیا خط سامنے آگیا

پی پی رہنما سعید غنی نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان ‘میں گفتگو کے دوران شہناز انصاری کے قتل سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ شہناز انصاری کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، شہناز انصاری کا قتل کسی نے راہ چلتے نہیں کیا یہ خاندانی مسئلہ تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ شہناز انصاری قتل کیس میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں جبکہ شہناز انصاری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین