• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ٹی این کے صحافی عزیز میمن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کے ٹی این کے صحافی عزیز میمن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


نجی ٹی وی چینل کے ٹی این کے صحافی عزیز میمن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

محراب پور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سرفراز شاہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صحافی عزیز میمن کی لاش گزشتہ روز محراب پور میں نہر سے ملی تھی جبکہ ان کی گردن پر چینل کے مائیک کا تار بندھا ہوا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کھوجی کتوں کی مدد سے شواہد ملے ہیں کہ صحافیوں کو جھاڑیوں میں یرغمال بناکر تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے کیمرا مین اویس قریشی کے بیان میں بھی تضاد ہے جبکہ مقتول صحافی کے بھائی نے بھی قتل میں کیمرا مین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ باقاعدہ مقدمہ کل محراب پورتھانے میں درج کروایا جائے گا۔

صحافی کے قتل پر صحافی تنظیموں کی جانب سے سکھر، پڈعیدن اور ٹنڈو محمد خان میں احتجاجی مظاہرے کیے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین