• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کے ایکشن سے پہلے وارم اپ میچز

پاکستان سپر لیگ کے ایکشن سے پہلے وارم اپ میچز


پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو کے ایکشن سے پہلے ہونیوالے وارم اپ میچز میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 29 رنز سے شکست دی جہاں اسلام آباد نے 180 رنز بنائے ، لیوک رونکی 43، کولن انگرم 42 اور آصف علی 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ عمر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


<="" a><="" blockquote>"="" lang="en" align="center">

جواب میں کراچی کنگز سات وکٹ پر 151 رنز بنا سکی۔ کیمرون ڈیلپورٹ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ادھر معین خان کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 71رنز سے ہرادیا۔

تازہ ترین