• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا کیماڑی واقعے پر گہری تشویش کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے کیماڑی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں زہریلی گیس کے باعث مرنے والوں اور زیرعلاج افراد کے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اتوار سے اب تک کیماڑی میں زہریلی گیس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کا اخراج یا تو جاری ہے یا پھر فضا میں اس کے مہلک اثرات پہلے کی طرح موجود ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انہیں اس مشکل سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

تازہ ترین