آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکہ میںنائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ4 افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کونیٹیکٹ کے شہر ہارٹ فورڈ کی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی۔ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور حملہ آور سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔امریکا میں اسلحے کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

یورپ سے سے مزید