انڈو پیسیفک فورم میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کشمیریوں کی حمایت قابلِ ستائش ہے: علی رضا سید
چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ انڈو پیسفیک کے وزارتی فورم سے خطاب کے دوران نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کھل کر کشمیر پر بات کی ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔