• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ پر جمعہ بازار کا خاتمہ کر یں گے، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر ) انوار الحق کی زیر صدارت انسدادتجاوزات کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر ) انوار الحق نے کہاہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو ٹریفک سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہاکہ مری روڈ سمیت شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ مری روڈ پر جمعہ بازار کا خاتمہ کرکے وہاں کے رہائشییوں کی مشکلات کو دور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مین پشاور روڈ کو سگنل فری کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجر برادری کی مشاورت سے قائم کردہ کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں خاتمہ ممکن بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔
تازہ ترین