• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے تاحال اتفاق نہ ہوسکا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے محکمہ خزانہ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں تاحال اتفاق نہیں ہوسکا۔ دونوں محکمے 50 جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب 40 روپے کرایہ کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم حتمی فیصلہ آج کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع نےبتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اورنج ٹرین کے روٹ پر چلنے والی دیگر ٹرانسپورٹ 50 سے 60 روپے وصول کررہی ہے،جبکہ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ50 روپے کرایہ کرنے سے خزانے پر سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا ۔دوسری جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبےمیں تاریخی ورثہ شالامار باغ کےسامنے ایک 135 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانےکےلیےایل ڈی اے نے لیسکو کو 30 کروڑ روپےکے فنڈز جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق لیسکونےپنجاب حکومت سے مشاورت کے بعد زیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانےکا فیصلہ کیا تھا،این او سی ملنے پرلیسکو شالامار باغ کے سامنے گرین بیلٹ سےٹرانسمیشن لائن گزارے گی۔شالامار گرڈ سٹیشن سےٹرانسمیشن لائینزکوملانے کے دیگر کام مکمل کیےجاچکےہیں۔
تازہ ترین