• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارش اور کر پشن کے کلچر کو جڑوں سےختم کر یں گے،گورنرسرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سیاست میں آکر پیسہ اور محلات بنانیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں، تاریخ میں ایسے لوگوں کا نام ونشان نہیں ہوگا۔عہدے اور اقتدار کا مقصد صرف ملک و قوم کی بھلائی ہونا چاہیے ، ملک میں سفارش اور کر پشن کے کلچر کوجڑوں سے ختم کر یں گے، ایجوکیشن سیکٹر میں بھی میرٹ اور شفافیات کو100فیصد یقینی بنایا جائیگا۔ وہ ایک نجی یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن میں خطاب کر رہے تھے گورنر کی اہلیہ بیگم پروین سرور،وائس چانسلر یونیورسٹیز آف ہیلتھ سائنس پروفیسر جاوید اکرم ،ڈاکٹر مجاہد کامران بھی موجود تھے۔جو لوگ سیاست سمیت کسی بھی شعبے میں آکر انسانیت کی خدمت کی بجائے صرف پیسہ اور محاات بناتے ہیں تباہی ایسے لوگوں کا مقدر ہوتی ہے ،تاریخ میں صرف وہ ہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں آج پاکستانی پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔کانووکیشن میں 1920فارغ التحصیل طلبا کو ڈگر یاں میڈلز اور تمغے دئیے گئے۔
تازہ ترین