لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے اثاثے آمدن کے مطابق نہیں، ثبوت بھی نہیں دیا، اکائونٹس میں 18 کروڑ آئے، اثاثبوں میں 36 کروڑ کا اضافہ ہوا، آٹھ کمال کا گھر بظاہر بے نامی ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ دورکنی بنچ کا فیصلہ بنچ کے سربراہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے لکھا۔ 8 صفحات کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، اس لئے ملزم ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔