• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں،میڈیاکی کردارکشی،عدلیہ کی بجائے فوج کوچوتھاریاستی ستون دکھانے پر ڈرامےکیخلاف درخواست دائر

لاہور (نمائندہ جنگ)سیاستدانوں،میڈیاکی کردارکشی،عدلیہ کی بجائے فوج کوچوتھاریاستی ستون دکھانے پر ڈرامہ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ ڈرامے میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں کہا گیا کہ ڈرامے میں سیاستدان ، میڈیا ، بیوروکریسی اور فوج کے کردار دکھائے گئے اورریاست کے چار ستون ظاہر کئے گئے ہیں لیکن عدلیہ کی جگہ فوج کا کردار دکھایا گیاہے۔ڈرامے میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کی جا رہی ہے عدالت ڈرامے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
تازہ ترین