• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیئر ایوارڈز، گلی بوائے نے 10 ایوارڈ اپنے نام کر لیے

65 ویں فلم فیئر ایوارڈ  


بالی ووڈ کے 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے 10 ایوارڈ کے ساتھ لوٹ لیا۔

بالی ووڈکے معتبر فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ گزشتہ روز سجایا گیا ، اس موقع پر فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیے گئے، پوری تقریب میں فلم گلی بوائے چھائی رہی اور 10 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

View this post on Instagram

A humble bunch! *drops mic walks away* #gullyboy

A post shared by Alia ️ (@aliaabhatt) on


زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے بہترین فلم، ہدایت کار،اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، معاون اداکارہ، میوزک، اشعار، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ رنویر سنگھ نے فلم گلی بوائے میں بہترین اداکاری کی وجہ سے حاصل کیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کے حصے میں فلم گلی بوائے کی وجہ سے آیا۔


بہترین فلم کا ایوارڈ گلی بوائے کو دیا گیا جبکہ فلم گلی بوائے کی ہدایت کارہ زویا اختر نے بہترین ہدایت کاری کا اعزاز پایا، بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی فلم گلی بوائے میں اداکاری کرنے والے سدھارت چترویدی نے جیتا۔

گلی بوائے میں ہی اداکاری کرنے والی امروتا سبھاش نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بہترین میوزک البم، اشعار ، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی اسی فلم نے اپنے نام کیا۔

تازہ ترین