کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سعدی ٹاؤن کے قریب مدینہ کالونی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ملزمان اس قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول خاتون کی شناخت 25 سالہ بی بی زوجہ شاہ گل کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: بلدیہ ٹاؤن کراچی میں فائرنگ سے ٹرانسپورٹر جاں بحق
مقتولہ کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کے فائرنگ سے قتل کرنے کے واقعے سے علاقہ پولیس نے لاعلمی ظاہر کی ہے، جبکہ خاتون کے قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔