• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ٹرانسپورٹر جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار ٹرانسپورٹر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے مطابق کراچی میں ٹرانسپورٹ کے متعدد اڈوں کا مالک 60 سالہ ظفر اللّہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے نیول کالونی میں کار میں جا رہا تھا کہ آر آر ایف ہیڈ کوارٹر کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

ظفر اللّہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال روانہ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ابتدائی طور پر قتل کی یہ واردات ڈکیتی میں مزاحمت کا شاخسانہ قرار دی جارہی تھی لیکن پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے دوران اس امر کی نفی کی گئی ہے۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق 60 سالہ ضعیف مقتول کو کئی گولیاں ماری گئیں۔

عموماً تنہا اور نہتے شخص کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں ایسا نہیں ہوتا۔

پولیس کا شبہ ہے کسی رنجش یا دشمنی کی بنا پر ظفراللّہ کو قتل کیا گیا۔ سعید آباد پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین