• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانکا کے حجاب کرنے پر ٹرمپ کے حامیوں کی تنقید

 ایوانکا ٹرمپ نے ابوظبی کی شیخ مسجد کا  دورہ کیا 


ایوانکا ٹرمپ پر متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران حجاب کرنے پر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اصرار ہے کہ امریکی صدر کی بیٹی کو مسلمانوں کے رسم ورواج اپنانے کے بجائے اپنے والد سے اسلامو فوبیا پر بات کرنی چاہیے۔

 دبئی میں ایوانکا ٹرمپ نے گلوبل وومنز فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی ملاقات کی۔

شیخ زید جامع مسجد کے گرد انہیں باحجاب دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا میں ان پر سخت تنقید شروع ہوگئی۔

ٹرمپ کے کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمان رہنماؤں کو خوش کرنے کے بجائے ان کے سامنے احتجاج کرنا چاہئے تھا جب کہ کچھ لوگ سمجھتے تھے کہ ایوانکا کو مسلمانوں کے رسم و رواج اپنانے کے بجائے اپنے والد سے اسلامو فوبیا پر بات کرنی چاہیے۔

تازہ ترین